سورة الروم - آیت 12
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو گناہگار حیرت زدہ رہ جائیں گے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ﴾ ” اور جس دن قیامت برپا ہوگی“ اور لوگ رب العالمین کے حضور حاضر ہوں گے اور قیامت کو عیاں طور پر دیکھ لیں گے تو اس روز ﴿يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ ﴾ ” گناہ گار ناامید ہوجائیں گے۔“ یعنی وہ ہر بھلائی سے مایوس ہوجائیں گے اور اس کی وجہ یہ ہوگی کہ ان لوگوں نے اس روز کے لیے جرائم کے سوا کچی آگے نہیں بھیجا ہوگا۔ جرائم سے مراد کفر، شرک اور دیگر بڑے بڑے گناہ ہیں۔