سورة العنكبوت - آیت 66

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں (١) ابھی ابھی پتہ چل جائے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴾ ” عنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا۔“ جب وہ اس دنیا سے آخرت کی طرف منتقل ہوں گے اس وقت انہیں معلوم ہوگا کہ شدت غم اور دردناک عذاب کیا ہے۔