سورة العنكبوت - آیت 11
وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو لوگ ایمان لائے انھیں بھی ظاہر کر کے رہے گا اور منافقوں کو بھی ظاہر کر کے رہے گا (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَلَيَعْلَمَنَّ اللّٰـهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ ﴾ ’’اور اللہ ان کو ضرور معلوم کرلے گا جو )سچے(مومن ہیں اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے گا“ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آزمائش و ابتلاء مقرر کی ہے تاکہ ان کے بارے میں اپنا علم ظاہر کرے اور ان سے جو اعمال ظاہر ہوتے ہیں ان کے مطابق ان کو جزا دے اور مجرد اپنے عمل ہی پر ان کو جزا و سزا نہ دے کیونکہ اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے حجت پیش کریں گے کہ اگر ان کو آزمایا گیا ہوتا تو وہ بھی ثابت قدم رہتے۔