سورة القصص - آیت 70
وَهُوَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَىٰ وَالْآخِرَةِ ۖ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے۔ اسی کے لئے فرمانروائی ہے اور اسی کی طرف تم سب پھیرے جاؤ گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے فرمایا : ﴿وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ﴾ ” اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے“۔ تب وہ تمام میں سے ہر ایک کو اس کے اچھے اور برے عمل کی جزا دے گا۔