سورة القصص - آیت 65
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس دن انھیں بلا کر پوچھے گا کہ تم نے نبیوں کو کیا جواب دیا ؟ (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ﴾ ” اور جس روز اللہ ان کو پکارے گا اور کہے گا کہ تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا؟“ یعنی آیا تم نے ان کی تصدیق کرکے ان کی اتباع کی یا تم نے ان کی تکذیب کرکے ان کی مخالفت کر راستہ اختیار کیا؟