سورة القصص - آیت 34

وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ۖ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور میرا بھائی ہارون (علیہ السلام) مجھ سے بہت زیادہ فصیح زبان والا ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج کہ مجھے سچا مانے، مجھے تو خوف ہے کہ وہ سب مجھے جھٹلا دیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿يُصَدِّقُنِي﴾ ” جو میری تصدیق کرے“ کیونکہ ایک دوسرے کی موافقت کرتی ہوئی خبروں کے ساتھ تصدیق، حق کو طاقتور بنادیتی ہے۔ ﴿إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ﴾ ” مجھے خوف ہے کہ وہ لوگ میری تکذیب کریں گے۔ “