سورة النمل - آیت 27
قَالَ سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
سلیمان (١) نے کہا، اب ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب ہد ہد نے سلیمان علیہ السلام کو یہ عظیم خبر سنائی تو وہ سزا سے بچ گیا اور حضرت سلیمان علیہ السلام حیران ہوئے کہ یہ بات ان سے کیسے چھپی رہ گئی۔ آپ نے ہد ہد کی عقل اور دانائی کا اثبات کرتے ہوئے کہا : ﴿ سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ اذْهَب بِّكِتَابِي ﴾ ” اچھا ہم دیکھیں گے کہ تم نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے، یہ میرا خط لے جا۔“ اس خط کے مندرجات کا عنقریب ذکر آئے گا۔