سورة الشعراء - آیت 224
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شاعروں کی پیروی وہ کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب اللہ تبارک وتعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان نزول شیاطین سے منزہ قرار دیا تو آپ کو شعر سے بھی مبرا قرار دیتے ہوئے فرمایا : ﴿ وَالشُّعَرَاءُ ﴾ یعنی کیا میں تمہیں شعراء کے احوال اور ان کے اوصاف ثابتہ کے بارے میں بھی آگاہ نہ کروں؟ ﴿ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ ﴾ ” ان کی پیروی وہ لوگ کرتے ہیں جو بھٹکے ہوئے“ راہ ہدایت سے اور گمراہی اور ہلاکت کے راستے پر گامزن ہیں۔ پس شعراء خود گمراہی ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ نظریاتی طور پر بھٹکا ہوا گمراہی اور مفسد شخص ان کی پیروی کرنے والوں میں شامل ہے۔