سورة الشعراء - آیت 138

وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیئے جائیں گے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴾’ ’ اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا۔“ یہ گویا ان کی طرف سے قیامت کا انکار یا اپنے نبی کو اس کی رائے سے ہٹانے کی کوشش یا اس کے ساتھ استہزا ہے اور اگر ہم فرض کرلیں کہ ہمیں مرنے کے بعد دوبارہ اٹھایا بھی گیا تو جس طرح ہمیں دنیا میں نعمتوں سے نوازا گیا ہے اسی طرح ہمیں دوسری زندگی میں بھی نعمتیں عطا ہوتی رہیں گے۔