سورة الشعراء - آیت 135
إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر انہیں نزول عذاب سے ڈرایا : ﴿إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴾ میں تم پر اپنی شفقت اور تمہارے ساتھ نیکی کی بنا پر ڈرتا ہوں کہ کہیں تم پر بڑے دن کا عذاب نازل نہ ہوجائے۔ تمہارے کفر اور بغاوت کے رویے پر جمے رہنے کی بنا پر جب وہ عذاب نازل ہوگیا تو کسی کے روکے نہیں رکے گا۔