سورة الشعراء - آیت 133
أَمَدَّكُم بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اولاد سے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ أَمَدَّكُم بِأَنْعَامٍ﴾ ” اس نے چوپایوں کے ذریعے سے تمہاری مدد کی۔“ یعنی اس نے تمہیں اونٹ، بھیڑ بکریاں اور گائیں عطا کیں ﴿ وَبَنِينَ﴾ ” اور بیٹے عطا کیے۔“ یعنی کثرت نسل سے نوازا اس نے تمہیں بہت زیادہ مال اور اولاد، خاص طور پر نرینہ اولاد عطا کی۔ جو دونوں اقسام میں سے بہترین نعمت ہے۔ یہ تو تھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد دلا کر وعظ ونصیحت۔