سورة الشعراء - آیت 123
كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی عادنامی قبیلے نے اپنے رسول ہود علیہ السلام کی تکذیب کی، ان کا ہود علیہ السلام کی تکذیب کرنا تمام رسولوں کی تکذیب ہے کیونکہ تمام رسولوں کی دعوت ایک ہے۔