سورة الشعراء - آیت 108
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور میری بات ماننی چاہیے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَاتَّقُوا اللّٰـهَ وَأَطِيعُونِ﴾ ” پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔“ یعنی جس چیز کا میں تمہیں حکم دیتا ہوں اور جس چیز سے میں تمہیں روکتا ہوں اس بارے میں میری اطاعت کرو۔ یہی وہ چیز ہے جو ان کی طرف آپ کے رسول امین کے طور پر مبعوث ہونے پر مترتب ہوتی ہے بنا بریں اللہ تعالیٰ نے (فاء) کے ساتھ ذکر فرمایا جو سبب پر دلالت کرتی ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے سب موجب کا ذکر کیا پھر نفی مانع کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :