سورة الشعراء - آیت 99

وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا أَضَلَّنَا﴾ ” اور ہم کو نہیں گمراہ کیا تھا۔“ یعنی رشد و ہدایت کے راستے سے نہیں ہٹایا اور فسق و فجور اور گمراہی کے راستے پر نہیں چلایا ﴿إِلَّا الْمُجْرِمُونَ﴾ ” مگر مجرموں ہی نے“ اور مجرموں سے مراد وہ ائمہ ضلالت ہیں جو جہنم کی طرف بلاتے ہیں۔