سورة الشعراء - آیت 72
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آپ نے فرمایا کہ جب تم انھیں پکارتے ہو تو کیا وہ سنتے بھی ہیں؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ابراہیم علیہ السلام نے ان بتوں کے لئے عبادت کے عدم استحقاق کو واضح کرتے ہوئے فرمایا : ﴿هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ﴾ ” جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری پکار کو سنتے ہیں؟“