سورة الشعراء - آیت 71
قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بتوں کی عبادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے : ﴿ نَعْبُدُ أَصْنَامًا ﴾ ” ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں“ جن کو ہم خود اپنے ہاتھوں سے تراشتے اور بناتے ہیں ۔ ﴿ فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ﴾ ” اور ان کی پوجا پر قائم ہیں۔“ یعنی ہم نے اپنے اکثر اوقات میں، ان بتوں کی عبادت کے لئے قیام کرتے ہیں۔