سورة الشعراء - آیت 56

وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ ﴾ اور ہمیں ان سے چوکنار رہنا چاہیے وہ ہم سب کے اور ہمارے مشترکہ مصالح و مفادات کے دشمن ہیں۔ فرعون اپنی فوج کو ایک بہت بڑے لشکر اور عام لوگوں کے گروہ کے ساتھ لے کربنی اسرائیل کے تعاقب میں نکلا۔ معذور لوگوں کے سوا، جو اپنے عجز کے باعث ساتھ نہ جاسکتے تھے، کوئی پیچھے نہ رہا۔