سورة الشعراء - آیت 37

يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو آپ کے پاس ذی علم جادوگروں کو لے آئیں (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ ﴾ ” وہ سب ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لے آئیں۔“ یعنی ان تمام شہروں میں ہر کارے دوڑا دو جو علم کا گہوراہ اور جادو کا گڑھ ہیں۔ تاکہ وہ تمام ماہر جادوگروں کو اکٹھا کرلیں جو جادو کا پورا علم رکھتے ہیں کیونکہ جادو گر کا مقابلہ اسی قسم کے جاد ہی سے کیا جاتا ہے۔