سورة الشعراء - آیت 33

وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وہ بھی اسی وقت دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَنَزَعَ يَدَهُ﴾ ” اور آپ نے اپنا ہاتھ نکالا“ اپنے گریبان سے۔ ﴿ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ ﴾ ” تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کو سفید نظر آنے لگا۔“ یعنی یہ بہت زیادہ روشن تھا اور اس میں کسی قسم کا کوئی نقص نہ تھا۔