سورة آل عمران - آیت 3

نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس نے آپ پر حق کے ساتھ اس کتاب کو نازل فرمایا (١) جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے اسی اس سے پہلے تورات اور انجیل کو اتارا تھا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ﴾” جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے“ یعنی گزشتہ کتابوں کی تائید کرتی ہے جس مسئلہ کے حق میں قرآن فیصلہ دے وہی مقبول ہے اور جس کی یہ تردید کرے وہی ناقابل قبول ہے۔ یہ ان تمام مسائل کے مطابق ہے جن پر تمام رسولوں کا اتفاق ہے۔ ان سے اس کا سچا ہونا ثابت ہوتا ہے۔ اہل کتاب جب تک قرآن پر ایمان نہ رکھیں تب تک اپنی کتابوں کو سچا نہیں مان سکتے۔ کیونکہ قرآن کا انکار ان کتابوں پر ایمان کو کالعدم کردیتا ہے۔ ﴿وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ﴾” اس نے (موسیٰ علیہ السلام پر) تورات“ اور عیسیٰ علیہ السلا م پر ﴿وَ الْاِنْجِيْلَ﴾ ” انجیل کو اتارا تھا“