سورة الشعراء - آیت 6
فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب انکے پاس جلدی سے اسکی خبریں آجائیں گی جسکے ساتھ وہ مسخرا پن کر رہے ہیں (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَقَدْ كَذَّبُوا ﴾ ” پس انہوں نے تکذیب کی۔ ” یعنی حق کی اور یہ تکذیب ان کی فطرت بن گئی جس میں تغیر و تبدل نہیں ہے۔ ﴿فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ﴾ ” اب عنقریب ان کے پاس وہ خبریں آجائیں گی جن کا وہ استہزا کیا کرتے تھے۔‘‘ یعنی عنقریب ان پر عذاب واقع ہوگا اور ان پر وہ عذاب نازل ہوگا جسے وہ جھٹلایا کرتے تھے کیونکہ وہ عذاب کے مستحق بن چکے ہیں۔