سورة النور - آیت 16

وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَا أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَٰذَا سُبْحَانَكَ هَٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تم نے ایسی بات کو سنتے ہی کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات منہ سے نکالنی بھی لائق نہیں۔ یا اللہ! تو پاک ہے، یہ تو بہت بڑا بہتان ہے اور تہمت ہے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ﴾ یعنی اے مومنو ! جب تم نے بہتان تراشوں کی یہ باتیں سنیں ﴿ قُلْتُم ﴾ تو تم نے اس بہتان کا انکار کرتے ہوئے اور اس کے معاملے کو بہت بڑا سمجھتے ہوئے کیوں نہ کہا؟ ﴿ مَّا يَكُونُ لَنَا أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَـٰذَا ﴾ اس واضح بہتان طرازی کے ساتھ کلام کرنا ہمارے لیے مناسب ہے نہ ہمارے لائق کیونکہ مومن کا ایمان اسے قبیح کاموں کے ارتکاب سے روکتا ہے۔ ﴿ هَـٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ ﴾ ” یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔ “