سورة المؤمنون - آیت 118

وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے والا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَقُل ﴾ دین کو اپنے رب کے لیے خالص کر کے اسے پکارتے ہوئے کہہ دیجیے !﴿ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ ﴾ اے میرے رب ! ہمیں بخش دے یہاں تک کہ ہمیں نا پسندیدہ چیزوں سے بچا اور ہم پر رحم فرما تاکہ تو ہمیں اپنی بے پایاں رحمت کے ساتھ ہر بھلائی کی منزل تک پہنچا دے۔ ﴿وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ ﴾ ” اور تو سب رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔“ پس اللہ تعالیٰ بندے پر رحم کرنے والی ہر ہستی سے زیادہ رحیم ہے ماں اپنی اولاد کے لیے جس قدر رحیم و شفیق ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ بلکہ انسان اپنے آپ پر جس قدر رحم کرسکتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ رحیم ہے۔