سورة المؤمنون - آیت 113
قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ کہیں گے ایک دن یا ایک دن سے بھی کم، گنتی گننے والوں سے بھی پوچھ لیجئے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ ﴾ یعنی اس کی تعداد کا حساب کتاب رکھنے والوں سے پوچھ لیجیے۔ وہ خود تو اب ایک شغل اور اس کے عدد کی معرفت سے غافل کردینے والے عذاب میں مبتلا ہیں۔