سورة المؤمنون - آیت 54
فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس آپ (بھی) انھیں انکی غفلت میں ہی کچھ مدت پڑا رہنے دیں۔ (٢)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ﴾ ” پس چھوڑ دیجیے آپ ان کو ان کی غفلت ہی میں۔ ” یعنی انہیں حق کے بارے میں ان کی جہالت اور ان کے دعوؤں میں، کہ وہ حق پر ہیں، غلطاں چھوڑ دیجیے ﴿ حَتَّىٰ حِينٍ﴾ یعنی اس وقت تک جب تک کہ ان پر عذاب نازل نہیں ہوجاتا کیونکہ ان کو کوئی وعظ و نصیحت اور زجرو توبیخ فائدہ نہیں دے سکتی۔ یہ چیزیں انہیں فائدہ دے بھی کیسے سکتی ہیں جبکہ وہ اس زعم میں مبتلا ہوں کہ وہ حق پر ہیں اور اپنے اس مسلک کی طرف دوسروں کو دعوت دینے کے متمنی ہوں۔