سورة المؤمنون - آیت 12
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان آیات کریمہ میں انسان کی ابتدائے تخلیق سے لے کر آخر تک مختلدادوار اور مراحل کا ذکر کیا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے نوع بشری کے جد امجد آدم علیہ اسلام کی پیدائش کا ذکر فرمایا کہ ﴿ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ ﴾ ’’اسے زمین کے ست سے پیدا کیا۔ جو کہ تمام زمین سے حاصل کیا گیا تھا۔