سورة الحج - آیت 68

وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر بھی اگر یہ لوگ آپ سے الجھنے لگیں تو آپ کہہ دیں کہ تمہارے اعمال سے اللہ بخوبی واقف ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بناء بریں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس حالت میں ان کے ساتھ بحث کرنے سے گریز کرنے کا حکم دیا اور فرمایا : ﴿ وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللّٰـهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴾ ” اگر وہ آپ سے جھگڑا کریں، تو کہہ دیجئے، اللہ خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔“ یعنی اللہ تعالیٰ تمہارے مقاصد اور تمہاری نیتوں کو خوب جانتا ہے۔