وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ
اسی نے تمہیں زندگی بخشی، پھر وہی تمہیں مار ڈالے گا پھر وہی تمہیں زندہ کرے گا، بیشک انسان البتہ ناشکرا ہے (١)
﴿ وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ﴾ ” اور وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا۔“ اور تمہیں عدم سے وجود میں لایا ﴿ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ﴾ پھر وہ تمہیں زندہ کرنے کے بعد مارے گا ﴿ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ﴾ پھر تمہارے مرنے کے بعد تمہیں دوبارہ زندہ کرے گا تاکہ نیک کو اس کی نیکی اور بد کو اس کی بدی کا بدلہ دے۔ ﴿ إِنَّ الْإِنسَانَ ﴾ ” بے شک انسان۔“ یعنی جنس انسان، سوائے اس کے جس کو اللہ تعالیٰ بچا لے ﴿ لَكَفُورٌ ﴾ ” ناشکرا ہے“ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا اور اللہ تعالیٰ کا ناسپاس ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے احسان کا اعتراف نہیں کرتا بلکہ بسا اوقات وہ دوبارہ اٹھائے جانے کا اور اپنے رب کی قدرت کا انکار کرتا ہے۔