سورة الأنبياء - آیت 66

قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اللہ کے خلیل نے اسی وقت فرمایا افسوس! کیا تم اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ بھی نفع پہنچا سکیں نہ نقصان۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس پر ابراہیم علیہ السلام نے ان کی زجر و توبیخ اور علی الاعلان ان کے شرک اور عبادت کے لئے ان کے خداؤں کے عدم استحقاق کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰـهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ ﴾ ” کیا جو کوئی نفع دے سکتے ہیں نہ کوئی تکلیف دور کرسکتے ہیں تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو؟“