سورة الأنبياء - آیت 39

لَوْ يَعْلَمُ الَّذِينَ كَفَرُوا حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمْ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کاش! یہ کافر جانتے کہ اس وقت نہ تو یہ کافر آگ کو اپنے چہروں سے ہٹا سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَوْ يَعْلَمُ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ ” کاش جان لیں کافر“ یعنی اپنی بری حالت کو ﴿حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمْ﴾ ’’کہ جب نہیں روک سکیں گے وہ عذاب کو اپنے چہروں سے اور نہ اپنی پشتوں سے۔“ جب عذاب انہیں ہر جانب سے گھیر لے گا اور ہر طرف سے ان پر چھا جائے گا ﴿وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ﴾ ” اور نہ وہ مدد کئے جائیں گے۔“ یعنی کوئی ان کی مدد کرسکے گا نہ وہ خود کسی کی مدد کرسکیں گے اور نہ کسی سے مدد حاصل کرسکیں گے۔