سورة طه - آیت 125
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَىٰ وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ کہے گا کہ الٰہی! مجھے تو نے اندھا بنا کر کیوں اٹھایا ؟ حالانکہ میں تو دیکھتا بھالتا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
وہ نہایت ذلت، الم اور اس حالت پر تنگ دلی کے ساتھ کہے گا: ﴿رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَىٰ وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا﴾ ” اے میرے رب ! کس بنا پر میری یہ بری حالت ہے میں تو دنیا میں آنکھوں والا تھا؟“