سورة طه - آیت 68

قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم نے فرمایا کچھ خوف نہ کر یقیناً تو ہی غالب اور برتر رہے گا (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قُلْنَا﴾ ان کو ثابت قدم اور مطمئن رکھنے کے لئے ہم نے کہا : ﴿ لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ﴾ ” ڈر نہ، تو ہی غالب ہوگا“ یعنی تو ہی ان پر غالب رہے گا اور وہ ہارمان کر تیرے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے۔