سورة مريم - آیت 94

لَّقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پورے گن بھی رکھا ہے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَّقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا  ﴾ اس کا علم زمین اور آسمانوں کی تمام خلائق کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اور ان کے اعمال کو شمار کر رکھا ہے وہ گمراہ ہوتا ہے نہ بھولتا ہے اور کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔