سورة مريم - آیت 92
وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شان رحمٰن کے لائق نہیں کہ وہ اولاد رکھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب کہ حال یہ ہے ﴿وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَـٰنِ ﴾ رحمان کے یہ لائق نہیں ہے اور نہ یہ ہو ہی سکتا ہے ﴿أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا ﴾ ” کہ وہ اولاد بنائے۔“ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے لئے بیٹا بنانا اس میں نقص اور احتیاج پر دلالت کرتا ہے جب کہ وہ بے نیاز اور حمید ہے، نیز بیٹا اپنے باپ کی جنس سے ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا کوئی شبیہ ہے نہ مثیل اور نہ اس کی نظیر ہے۔