سورة مريم - آیت 90

تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

قریب ہے کہ اس قول کی وجہ سے آسمان پھٹ جائیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ اتنی بڑی بات ہے کہ ﴿تَكَادُ السَّمَاوَاتُ ﴾ قریب تھا کہ آسمان اپنی عظمت اور صلابت کے باوصف ﴿يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ ﴾ اس قول سے پھٹ جاتے۔ ﴿وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ ﴾ اور زمین پھٹ کر ریزہ ریزہ ہوجاتی۔ ﴿ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا  ﴾ اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر برابر ہوجاتے۔