سورة مريم - آیت 88

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان کا قول یہ ہے کہ اللہ رحمٰن نے بھی اولاد اختیار کی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ ان لوگوں کے قول کی قباحت کا بیان ہے جو عناد اور انکار پر جمے ہوئے ہیں اور اس عزم باطل میں مبتلا ہیں کہ رحمٰن نے اپنابیٹا بنایا ہے۔ جیسا کہ نصاریٰ کہتے ہیں ﴿ الْمَسِيحُ ابْنُ اللّٰـهِ﴾ (التوبۃ: 9؍30) ” مسیح اللہ کا بیٹا ہے“ یہودی کہتے ہیں ﴿ عُزَيْرٌ ابْنُ اللّٰـهِ ﴾ (التوبۃ:9؍30) ”عزیز اللہ کا بیٹا ہے“ اور مشرکین کہتے ہیں ” فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔“ اللہ تعالیٰ ان کی باتوں سے بہت بلند اور بڑا ہے۔