سورة مريم - آیت 80
وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ ﴾ ” اور ہم وارث ہوں گے اس کے جس کی بابت وہ کہہ رہا ہے۔“ یعنی ہم اس کے مال اور اولاد کے وارث ہوں گے، چنانچہ وہ مال، اہل و عیال اور اعوان و انصار کے بغیر اس دنیا سے آخرت کے گھر کی طرف منتقل ہوگا ﴿وَيَأْتِينَا فَرْدًا﴾ ” اور آئے گا وہ ہمارے پاس اکیلا ہی۔“ پس وہ بدترین عذاب کاسامنا کرے گا جو اس جیسے ظالم لوگوں کی سزا ہے۔