سورة الكهف - آیت 59

وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

وہ بستیاں جنہیں ہم نے ان کے مظالم کی بنا پر غارت کردیا اور ان کی تباہی کی بھی ہم نے ایک میعاد مقرر کر رکھی تھی (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بنا بریں فرمایا : ﴿وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا﴾” اور یہ بستیاں، ہم نے ان کو ہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم کیا“ یعنی ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انکے ظلم کی بنا پر ہم نے انہیں ہلاک کیا۔ ﴿وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا ﴾ ” اور مقرر کیا تھا ہم نے ان کی ہلاکت کا ایک وعدہ“ یعنی ایک وقت مقرر جس سے وہ آگے ہوئے نہ پیچھے۔