سورة الكهف - آیت 4

وَيُنذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ان لوگوں کو بھی ڈرا دے جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اولاد رکھتا ہے (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَيُنذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰـهُ وَلَدًا ﴾ ” اور ان لوگوں کو ڈرائے جنہوں نے کہا اللہ اولاد رکھتا ہے“ یعنی یہودو نصاریٰ اور مشرکین، جن کا یہ بدترین قول ہے اور ان کا یہ قول کسی علم و یقین پر مبنی نہیں ہے۔ وہ اس کے بارے میں خود کوئی علم رکھتے ہیں نہ ان کے آباء اجداد کے پاس کوئی علم تھا جن کی یہ تقلید کرتے ہیں، بلکہ یہ تو محض ظن و گمان اور خواہشات نفس کی پیروی کرتے ہیں۔