سورة الكهف - آیت 3

مَّاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مَّاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا﴾ ” وہ اس میں ابدالآباد تک رہیں گے“۔ یہ اجر و ثواب کبھی ان سے زائل ہوگا نہ یہ اس سے دور کئے جائیں گے بلکہ ان کی یہ نعمتیں ہر وقت بڑھتی ہی رہیں گی۔ تبشیر کا ذکر تقاضا کرتا ہے کہ ان اعمال کا ذکر کیا جائے جو بشارت کے موجب ہیں اور وہ یہ ہے کہ قرآن کریم تمام اعمال صالحہ پر مشتمل ہے جو اس اجرو ثواب کا سبب ہیں جس سے نفس خوش ہوں گے اور روحوں کو فرحت حاصل ہوگی۔