سورة الإسراء - آیت 108

وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک ہے، ہمارے رب کا وعدہ بلا شک و شبہ پورا ہو کر رہنے (١) والا ہی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا﴾ ” اور کہتے ہیں پاک ہے ہمارا رب“ وہ ان تمام صفات سے پاک اور منزہ ہے جو اس کے جلال کے لائق نہیں اور جو مشرکین نے ان کی طرف منسوب کر رکھی ہیں ﴿إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا﴾ ” اور بے شک ہمارے رب کا وعدہ“ یعنی اس نے زندگی بعد موت اور اعمال کی جزا کا جو وعدہ کر رکھا ہے۔ ﴿لَمَفْعُولًا﴾ ” ہونے والا ہے“ اس میں کوئی وعدہ خلافی ہے نہ اس میں کوئی شک ہے۔