سورة النحل - آیت 122
وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم نے اس دنیا میں بھی بہتری دی تھی اور بیشک وہ آخرت میں بھی نیکوکاروں میں ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً﴾ ” اور دی ہم نے ان کو دنیا میں بھلائی“ یعنی ہم نے انہیں دنیا میں کشادہ رزق، خوبصورت و نیک سیرت بیوی، نیک اولاد اور اچھے اخلاق اور عادات سے نوازا ﴿وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ﴾ ” اور وہ آخرت میں اچھے لوگوں میں سے ہیں“