سورة النحل - آیت 117

مَتَاعٌ قَلِيلٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہیں بہت معمولی فائدہ ملتا ہے اور ان کے لئے ہی دردناک عذاب ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

دنیا میں نہ آخرت میں اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو ضرور ذلیل و رسوا کرے گا، اگر انہوں نے اس دنیا سے فائدہ اٹھایا بھی ﴿مَتَاعٌ قَلِيلٌ﴾ ” تو یہ بہت ہی قلیل متاع ہے“ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ﴿وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴾ ” اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے“