سورة النحل - آیت 104
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ لَا يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے انھیں اللہ کی طرف سے بھی رہنمائی نہیں ہوتی اور ان کے لئے المناک عذاب ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللّٰهِ﴾ ” بے شک وہ لوگ جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے“ جو نہایت صراحت کے ساتھ حق مبین پر دلالت کرتی ہیں۔ پس یہ لوگ ان آیات کریمہ کو ٹھکراتے ہیں اور انہیں قبول نہیں کرتے۔ ﴿ لَا يَهْدِيهِمُ اللّٰـهُ ﴾ ” ان کو اللہ ہدایت نہیں دیتا“ کیونکہ ان کے پاس ہدایت آئی مگر انہوں نے اسے ٹھکرا دیا اس لئے ان کو یہ سزا دی گئی کہ ان کو ہدایت سے محروم کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ان کے حال پر چھوڑ یا ﴿ وَلَهُمْ ﴾ ”اور ان کے واسطے“ یعنی آخرت میں ﴿عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴾ ” درد ناک عذاب ہے۔ “