سورة النحل - آیت 100

إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُم بِهِ مُشْرِكُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہاں اس کا غلبہ ان پر تو یقیناً ہے جو اسی سے رفاقت کریں اور اسے اللہ کا شریک ٹھہرائیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّمَا سُلْطَانُهُ﴾ یعنی شیطان کا تسلط ﴿عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ ﴾ ” صرف انہی لوگوں پر ہے جو اسے اپنا دوست بناتے ہیں“ اور اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی دوستی سے نکل کر شیطان کی اطاعت میں داخل ہوجاتے ہیں اور اس کے گروہ میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو شیطان کی سرپرستی میں دے دیتے ہیں۔ شیطان ان کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر ابھارتا رہتا ہے اور انہیں جہنم کے راستوں پر لے جاتا ہے۔