سورة النحل - آیت 74
فَلَا تَضْرِبُوا لِلَّهِ الْأَمْثَالَ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس اللہ تعالیٰ کے لئے مثالیں مت بناؤ (١) اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اسی لئے فرمایا : ﴿فَلَا تَضْرِبُوا لِلّٰـهِ الْأَمْثَالَ ﴾ ” اللہ کے لئے مثالیں بیان مت کرو“ جو اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے درمیان مساوات کو متضمن ہیں۔ ﴿إِنَّ اللّٰـهَ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴾ ” بے شک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے“ پس ہم پر واجب ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے بارے میں بلا علم کوئی بات نہ کہیں اور ان مثالوں کوغور سے سنیں جن کو اللہ علیم و خبیر نے بیان کیا ہے۔ بنابریں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے دو مثالیں بیان کی ہیں جو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کرتے ہیں۔