سورة الحجر - آیت 95

إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ سے جو لوگ مسخرا پن کرتے ہیں ان کی سزا کے لئے ہم کافی ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ﴾ ” ہم تمہیں ان لوگوں کے شر سے بچانے کے لئے کافی ہیں جو تم سے سے استہزاء کرتے ہیں۔“ یعنی جو لوگ آپ کا اور اس حق کا جسے لے کر آپ مبعوث ہوئے ہیں تمسخر اڑاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا اپنے رسول سے یہ وعدہ ہے کہ تمسخر اڑانے والے آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ان کے مقابلہ میں، اللہ تعالیٰ آپ کے لئے کافی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کو ہلاک کیا اور اسے بدترین طریقے سے قتل کیا۔