سورة الحجر - آیت 84

فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس ان کی کسی تدبیر و عمل نے انھیں کوئی فائدہ نہ دیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ﴾ ” پس کام نہ آیا ان کے جو کچھ وہ کماتے تھے۔“ کیونکہ جب اللہ تعالیٰ کا حکم (عذاب) آجاتا ہے تو پھر اس کو لشکروں کی کثرت، انصار و اعوان کی قوت اور مال و دولت کی بہتات واپس نہیں لوٹا سکتی۔