سورة الحجر - آیت 70

قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ بولے کیا ہم نے تجھے دنیا بھر (کی ٹھیکیداری) سے منع نہیں کر رکھا ؟ (١

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا ﴾ انہوں نے لوط علیہ السلام کے قول ” مجھے رسوا نہ کرو“ کے جواب میں بس یہی کہا : ﴿أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ﴾ ” کیا ہم نے تجھے منع نہیں کیا جہان کی حمایت کرنے سے“ یعنی ان کی مہمان نوازی وغیرہ کرنے سے۔ پس ہم نے تجھے ان باتوں سے ڈرایا ہے اور جس نے ڈرا دیا ہے وہ بری الذمہ ہے۔