سورة الحجر - آیت 64
وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم تیرے پاس (صریح) حق لائے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ ﴾ ” اور ہم آپ کے پاس پکی بات لے کر آئے ہیں“ جو مذاق نہیں ہے۔ ﴿ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ ﴾ ” اور بے شک ہم سچے ہیں۔“ اس میں جو ہم آپ سے کہہ رہے ہیں۔